امریکا ایران کیساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اتوار کو متوقع ہے۔

امریکا ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے تین صفحات پر مشتمل معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں، تجویز ہے کہ امریکا ایران کے بیس ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اثاثے جاری کرنے کے بدلے میں ایران افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ترک کرے گا، ابتدائی مرحلے میں امریکا چھ ارب ڈالر خوراک، ادویات کی خریداری کیلئے جاری کرنے کو تیار تھا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران نے 27 ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ کیا جو امریکا نے مسترد کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں