یو اے ای کا ایران کے مزید 2 بیلسٹک میزائل، 3 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ
ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے ایران کے 2 بیلسٹک میزائل اور 3 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امارتی وزارت دفاع نے کہا کہ دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور 3 ڈرونز کو تباہ کر دیے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ ایران کے یو اے ای پر اس حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
— وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) May 8, 2026
یو اے ای حکام نےمزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک فضائی دفاعی نظام مجموعی طور پر 551 بیلسٹک میزائل، 29 کروز میزائل اور 2,263 ڈرونز کو ناکام بنا چکا ہے۔
ایران نے تاحال اس تازہ پیش رفت پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔