امریکی وزیر دفاع کی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سماعت کے دوران ہنگامہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سماعت کے دوران ہنگامہ شروع ہو گیا۔

پیٹ ہیگسیتھ کی سماعت کے دوران ایک خاتون نے ایران جنگ کے خلاف مظاہرہ شروع کر دیا، دو افراد نے ایران کے خلاف امریکی جنگی جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرہ کرنے والے افراد کو ایوان سے باہر نکال دیا، مظاہرین نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

سماعت کے دوران ایران جنگ اور اس کے اخراجات پر شدید سیاسی اختلافات دیکھنے میں آئے، اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ یا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی کی حمایت کی، ناقدین نے امریکی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں