وزیر آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، قتل، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم ہلاک، ایک اہلکار زخمی
وزیر اباد: (دنیا نیوز) وزیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب دو ملزم ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزموں کی شناخت عاطف اور کامران کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزمان لاہور کے رہائشی تھے۔
پولیس حکام کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر چھ ملزمان سوار تھے، پلکھو پل کے قریب ملزمان اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزموں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی۔