صدر ٹرمپ نے تہران کی تازہ تجویز کو ناقابل قبول قرار دیا ہے، جے ڈی وینس
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کی تازہ تجویز کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ میرا خیال ہے ہم پیشرفت کر رہے ہیں، بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا ہم اتنی پیشرفت کر پائیں گے جو صدر کی مقرر کردہ ریڈ لائن کو پورا کر سکے؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی ریڈ لائن بالکل واضح ہے، انہیں اس بات کا مکمل یقین ہونا چاہیے کہ ایسے مؤثر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جن کے تحت ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔