مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلح اسرائیلیوں کے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے

غزہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے، جلاؤ گھیراؤ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق الخلیل میں آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری اور ایک غیر ملکی کارکن زخمی ہو گئے۔

صیہونی آبادکاروں نے شعب البطم میں محمد الجبارین کے گھر کو نشانہ بنایا، جس میں ان کے بیٹے فادی زخمی ہوئے جبکہ گھر کو بھی نقصان پہنچا، رام اللہ کے علاقے گاؤں المغير میں اسرائیلی آبادکاروں نے جلاؤ گھیراؤ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں