امریکی ایئرلائن کا 9 سال بعد وینزویلا کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی ایئر لائن نے نو سال بعد وینزویلا کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 اگست سے امریکہ اور وینزویلا کے درمیان براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گی جو تقریباً ایک دہائی بعد اس روٹ پر واپسی ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ روزانہ نان سٹاپ پروازیں امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے جارج بش انٹرکنٹینینٹل ایئرپورٹ اور وینزویلا کے کاراکاس میں واقع سیمون بولیوار انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان چلائی جائیں گی۔

یہ سروس بوئنگ 737 MAX 8 طیاروں کے ذریعے آپریٹ کی جائے گی، ٹکٹیں پہلے ہی فروخت کے لئے دستیاب ہیں جبکہ پروازوں کا آغاز حکومتی منظوری سے مشروط ہوگا۔

واضح رہے یونائیٹڈ ایئرلائنز نے 2017ء میں سیاسی کشیدگی کے باعث وینزویلا کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں جو اس سے پہلے 20 سال سے زائد عرصے تک جاری تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں