اسرائیلی آباد کاروں نے الخلیل کے قصبے میں فلسطینی شہریوں کی املاک جلا دیں

غزہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے الکرمل میں فلسطینی شہریوں کی املاک کو آگ لگا دی۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے اسرائیلی فورسز کی نگرانی اور تحفظ میں خربت اُم النیر کے علاقے میں شہریوں کی املاک کو نذر آتش کیا۔

مقامی انسداد آبادکاری کارکن اسامہ مخامرہ نے بتایا کہ مسافر یطا کے قریبی دیہات التوانی اور سوسیا سے سول ڈیفنس کے رضاکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

واقعہ کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں