ایران سے جنگ کے معاشی اثرات، مہنگائی میں اضافہ، امریکی عوام صدر ٹرمپ پر پھٹ پڑے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اندرون ملک بڑھتی ہوئی عدم اطمینان کا سامنا ہے کیونکہ ایران کے خلاف جنگ امریکا میں انتہائی غیر مقبول ہو چکی ہے اور اس کے اثرات معیشت اور مہنگائی پر بھی پڑ رہے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی نے واشنگٹن سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنگ نے امریکی عوام کی روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے خاص طور پر مہنگائی اور زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے حوالے سے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں ان خدشات کی پرواہ نہیں، ان کے مطابق جیسے ہی یہ جنگ ختم ہوگی حالات اچانک معمول پر آجائیں گے تاہم امریکی شہری اس دعوے سے اتفاق نہیں کرتے، ان کا کہنا ہے کہ ان پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور زندگی گزارنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ ووٹرز نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کو ایک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں تاکہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن پارٹی کے خلاف اپنی ناراضگی کا واضح اظہار کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں