ایران سے معاہدے کیلئے ٹرمپ کو زیرو یورینیم افزودگی کی شرط واپس لینا ہوگی: میٹ ڈس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار انٹرنیشنل پالیسی کے ایگزیکٹو نائب صدر میٹ ڈس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لئے صدر ٹرمپ کو زیرو یورینیم افزودگی کی شرط واپس لینا ہوگی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں میٹ ڈس کا مزید کہنا تھا ٹرمپ کا ایران سے مکمل طور پر یورینیم افزودگی ختم کرنے کا مطالبہ دراصل ایک زہریلی شرط ہے۔

میٹ ڈس نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور واشنگٹن میں موجود جنگ کے حامی حلقوں کی جانب سے یہ شرط مسلط کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ٹرمپ اس غلطی کو واپس لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں