اسرائیلی فورسز کے رام اللہ اور البیرہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے، جھڑپیں، شیلنگ
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور البیرہ کے مختلف علاقوں پر چھاپے مارے۔
اسرائیلی فورسز نے رام اللہ اور البیرہ کے گورنریٹ کے کئی حصوں میں داخل ہو کر کارروائیاں کیں، فوجی دستے شمالی دیہات المغير اور ابو فلاح میں بھی داخل ہوئے۔
المغير میں جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں جہاں اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ زہریلی گیس کے گولے بھی فائر کئے۔
ان کارروائیوں کے دوران علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی اور مقامی آبادی متاثر ہوئی۔