اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا حصہ نہیں لے گا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو واضح پیغام

تل ابیب: (دنیا نیوز) ایران پر جوابی حملہ نہیں کیا جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات مان لی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہو سے کہا تھا کہ اس وقت کسی بھی ردعمل سے گریز کیا جائے، اس سے پہلے امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدر کو ایران پر حملہ کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا، امریکی صدر نے کہا تھا اگر حملہ کیا گیا تو امریکا اس میں حصہ نہیں لے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں