غزہ: جبالیہ کیمپ کے قریب اسرائیلی بمباری، 8 سالہ بچے سمیت 4 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جبکہ تازہ بمباری میں مزید فلسطینی شہری جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ کے قریب بمباری کی، جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے، جبکہ حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جس کے باعث شہری آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔