علامہ راجہ ناصر عباس کا گلگت بلتستان انتخابات پر ردِعمل سامنے آگیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر ردِ عمل سامنے آگیا۔

اپنے ردِ عمل میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں نتائج میں ردوبدل اور دھاندلی کی گئی۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ نتائج میں تاخیر اور مخصوص نتائج کی تشہیر، انتخابی عمل پر سوالات اٹھاتے ہیں، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر نتائج تقسیم کیے گئے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو مساوی انتخابی مواقع فراہم نہیں کیے گئے، حکومتی پالیسیوں نے مسائل کم کرنے کے بجائے بڑھائے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں