گلگت میں تیروں کی بارش ہو رہی: بلاول بھٹو کی جیت پر جیالوں کو مبارکباد
گلگت: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہو رہی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیالوں کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی واحد بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) June 7, 2026
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی کوشش کریں گے، عوام کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔