ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسافر بس اور گاڑی میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسافر بس اور گاڑی میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ہولناک حادثہ چک نمبر 301 گ ب گوجرہ کے قریب پیش آیا جہاں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جن کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 48 سالہ نوید سجاد، 35 سالہ پرویز اور 15 سالہ جویریہ شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق چک نمبر 369 اے ٹی ڈی اے، تحصیل چوبارہ، ضلع لیہ سے تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی بس مسافر پرویز احمد کو فریکچر کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ریسکیو ٹیموں نے نعشیں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کی، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید برآں افسوسناک حادثے پر علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور شہریوں میں اظہارِ تشویش پایا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں