پنجاب اسمبلی کا 42 واں اجلاس کل ہوگا، ایجنڈا بھی جاری

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا 42 واں اجلاس کل ہوگا جس کا باقاعدہ ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 42 ویں اجلاس کی پہلی نشست کل (بروز پیر) دوپہر 2 بجے شروع ہوگی، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ بورڈ آف ریونیو پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا، ارکان اسمبلی ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے، اجلاس میں 5 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی۔

پنجاب فوڈ سیفٹی لاء( ترمیم) آرڈیننس 2026، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی(ترمیم) آرڈیننس 2026 بھی پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں 10 نئے مسودہ قوانین پیش ہوں گے، اجلاس میں 2 مسودہ قوانین منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے، ارکان اسمبلی اہم نوعیت کے عوامی معاملات اٹھائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں