برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر تحفظات کا اظہار
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں مقیم کشمیری شہریوں نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
اوورسیز کشمیریوں کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی سے پاس ہونے والے بل کی بھرپور حمایت کردی، برطانیہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی بلاوجہ احتجاج کی کالیں دیکر ریاست کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، مہاجرین بھی کشمیری ہیں ان کا حق چھینا نہیں جا سکتا۔