اسرائیل، ایران دونوں لبنان کو امریکہ پر دباؤ کیلئے استعمال کر رہے ہیں: راس ہیرسن

دوحہ: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو راس ہیرسن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں لبنان کو امریکہ پر دباؤ کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو راس ہیرسن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں لبنان کو امریکہ کے ساتھ اپنے سفارتی اور سیاسی معاملات میں دباؤ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس عمل کے ذریعے اس ممکنہ امن معاہدے کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے وہ امریکہ اور ایران کے درمیان قبل از وقت سمجھتا ہے، ایران بھی یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ واشنگٹن کو اس تنازع کے انجام کے بارے میں یکطرفہ فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے، بلکہ تہران بھی اس عمل میں مؤثر کردار رکھتا ہے۔

راس ہیرسن نے کہا میرا خیال ہے دونوں فریق کسی نہ کسی طرح اس تنازع کو ٹرمپ کے فیصلہ سازی کے عمل کی طرف لے جا رہے ہیں۔

تجزیہ کار کے مطابق موجودہ صورتحال میں خطے میں جاری کشیدگی صرف زمینی تنازع نہیں بلکہ بڑی طاقتوں کے درمیان سفارتی دباؤ اور مذاکراتی حکمتِ عملی کا حصہ بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں