ایران، لبنان کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا: محسن رضائی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی نے اسرائیل کی جانب میزائل حملوں کے بعد کہا ہے کہ ایران لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا جنگ بندی کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں محسن رضائی نے لکھا ایران بارہا واضح کر چکا ہے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور لبنان کے خلاف جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا، آج رات جارحیت کرنے والوں کو ان کا جواب مل گیا ہے۔

محسن رضائی نے مزید کہا یہ جواب ایک تنبیہ ہے کہ شرانگیز کارروائیاں بند کریں، اگر کوئی نئی کارروائی کی گئی تو اس کا سامنا اس سے بھی زیادہ سخت جواب اور بھاری قیمت کی صورت میں کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ایران نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغے ہیں، جس سے اسرائیل میں اس وقت ہنگامی صورت حال ہے، صیہونی افواج نے ایران کے تمام میزائیل انٹرسیپٹ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں