امریکا کو پرامن مقاصد کیلئے یورینیم کی افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا: اسماعیل بقائی
تہران: (دنیا نیوز) ترجمانی ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کیلئے یورینیم کی افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا، منجمد اثاثے بحال کرنے ہوں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے امریکا کا مسلسل تبدیل ہوتا مؤقف مذاکرات میں پیشرفت کیلئے بڑی رکاوٹ ہے، تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات میں کئی اختلافی نکات موجود ہیں، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، امریکا نے آبنائے ہرمز اور بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کی خطرناک صورتحال امریکا کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نتیجہ ہے، ایران پر حملہ کیا گیا تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔