کشیدگی تشویشناک، اسرائیل اور ایران جنگ بندی بحال کریں: برطانوی وزیراعظم

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ دوبارہ جنگ بندی پر عملدرآمد کریں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اپنے ایک بیان میں کیئر اسٹارمر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر انہیں گہری تشویش ہے، کیونکہ اس تنازع کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں، جن میں برطانیہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کی مشترکہ ذمے داری ہے کہ وہ جنگ بندی کی طرف واپس آئیں اور مسائل کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں