بجٹ پر تحفظات دور کرنے کیلئے صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات آج ہوگی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی بجٹ سے متعلق معاملات اور اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے ایوانِ صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوگا، جس میں اتحادی حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت شرکت کرے گی۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوں گے، جبکہ وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان بجٹ سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں