خلیج سے تیل، گیس و دیگر مصنوعات کی ترسیل میں امریکی فوج کا کردار اہم ہے: کرس رائٹ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ خلیج عرب سے تیل، گیس اور دیگر توانائی مصنوعات کی ترسیل کیلئے امریکی فوج اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے رائٹ نے کہا ایران کے ساتھ کچھ بھی ہو، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ خلیج عرب سے اہم مقدار میں تیل، گیس اور دیگر مصنوعات کی ترسیل جاری رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوج یہ کام انجام دے رہی ہے، جیسے جیسے امریکی فوجی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور ایران کی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا رہا ہے، یہ کوششیں مزید بہتر ہوتی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...