اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے: ایرانی صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

ایرانی صدر نے ٹی وی پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کی بیان بازی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ٹرمپ بتائیں کہ کیا انہوں نے میدانِ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے؟ ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے بتائیں کہ انہیں آخر حاصل کیا ہوا ہے؟

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اقدامات سے اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہو چکا ہے، اب کوئی مفاہمتی یادداشت عمل میں نہیں رہی۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی کا سٹریٹجک ایکشن پلان منظور کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...