سینٹ کام کا ایران کے خلاف 7 گھنٹوں پر محیط حالیہ حملوں کے اختتام کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے ایران کے خلاف 7 گھنٹوں پر محیط حالیہ حملوں کے اختتام کا اعلان کر دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کے موجودہ مرحلے کا اختتام ہوگیا ہے، یہ کارروائیاں امریکی وقت کے مطابق رات 10 بجے مکمل ہوئیں۔

امریکی فوج کا کہنا تھا کہ حملوں کے دوران آبنائے ہرمز اور ایران کے ساحلی علاقوں کے قریب واقع فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں ایرانی ڈرون تنصیبات، بحری صلاحیتوں اور ساحلی دفاعی نظام کو ہدف بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کارروائی میں ڈرونز، جنگی طیاروں اور بحری جنگی جہازوں کا استعمال کیا گیا۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ایران کے خلاف بحری اور ساحلی ناکہ بندی کی بحالی کے ساتھ کیا گیا جو کہ سات گھنٹوں کے اندر مکمل ہوا، ان حملوں کا مقصد ’تجارتی جہازوں اور عملے کو ایران سے لاحق خطرات میں کمی لانا‘ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...