امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: پاسدارانِ انقلاب
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے جاری بیان میں خبردار کیا کہ خطے میں تیل اور گیس کی دیگر برآمدی گزرگاہیں بھی نشانہ بن سکتی ہیں تاہم بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ کن دیگر راستوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب اس کے بحری قذاقوں نے عالمی منڈیوں کیلئے تیل اور گیس کی ترسیل کے ایک راستے کو بند کر دیا ہے تو اسے دیگر برآمدی راستوں کی بندش کی بھی توقع رکھنی چاہیے۔
پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا کہ خطے میں تیل اور گیس کی برآمدات کا راستہ یا تو سب کیلئے دستیاب ہوگا یا کسی کیلئے بھی نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments