معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں، پلوں کو نشانہ بنائیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے توانائی اہداف کو آخر میں نشانہ بنائیں گے، ایران کے تمام بجلی گھر تباہ کر دیں گے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہوں کہ اب کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے تمام پل بھی تباہ کر دیں گے، ایران میں ابھی کچھ جنگ لڑنےکی صلاحیت باقی ہے، لیکن یہ بہت زیادہ نہیں، یہاں تک کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہو جائیں۔

امریکی صدر کا دوران انٹرویو مزید کہنا تھا کہ امریکا کے نمائندوں نے منگل کے روز ایران کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...