تہران اور واشنگٹن میں سخت گیر عناصر جنگ کو آگے بڑھا رہے ہیں: عرب میڈیا

تہران: (دنیا نیوز) عرب میڈیا نے بتایا کہ تہران اور واشنگٹن میں سخت گیر عناصر جنگ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق جنگ کے پانچ ماہ گزرنے کے بعد مفاہمتی یادداشت اور امن کے لئے مذاکراتی کوششوں کی بات پس پشت چلی گئی ہیں، محسوس ہوتا ہے کہ تہران اور واشنگٹن دونوں میں سخت گیر عناصر اس وقت فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں، حملے اب پانچویں دن میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ ایران نے بھی خلیجی خطے میں جوابی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران بارہا خبردار کر چکا ہے کہ اس کی سرزمین پر امریکا یا اسرائیل کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں وہ تنازع کو پورے خطے تک پھیلا دے گا، جنگ کے پانچ ماہ بعد بھی ایران اسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

عرب ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ زمینی صورتحال، خاص طور پر آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس تنازع میں تہران اور واشنگٹن کے سخت گیر حلقے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...