مراکش کے امریکی صدر کے حمایت یافتہ غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط
رباط: (دنیا نیوز) مراکش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ غزہ بورڈ آف پیس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت وہ بین الاقوامی سٹیبلائزیشن فورس میں شامل ہوگا۔
مراکش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایم اے پی کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں امن اور سلامتی کے قیام کے لئے انسانی ہمدردی اور سکیورٹی کے شعبوں میں عملی اقدامات کے ذریعے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ اور غزہ کے لئے بورڈ آف پیس کے خصوصی ایلچی نکولائے ملادینوف نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments