ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر دیا، اس کے باوجود وہ امن کی بات کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اوباما کے دور میں طے پانے والے ایران کے جوہری معاہدے کو ختم کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اب من مانی تشریح اور بدنیتی کی بنیاد پر دستخط کے 20 دن سے بھی کم عرصے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو بھی ختم کر دیا ہے۔
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) July 18, 2026
رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی شرائط کے برعکس دوبارہ جنگ شروع کی، آبنائے ہرمز پر قبضہ ایم او یو کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے بین الاقوامی اصول پامال کیے، عالمی برادری کو امریکی اقدامات کی مذمت کرنی چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments