امریکی حملوں کے اعلان کے بعد ایران کے 5 شہروں میں دھماکوں کی آوازیں

تہران: (دنیا نیوز) امریکا کی طرف سے حملوں کے اعلان کے بعد ایران کے 5 شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی دی گئیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جن 5 شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ان میں شمال مغربی ایران کا اہم شہر تبریز اور دو اہم بندرگاہی علاقے بھی شامل ہیں۔

مقامی شہریوں اور صحافیوں کے مطابق تبریز، جنوب مشرقی ساحلی شہروں چابہار اور کنارک، جبکہ جنوب مغربی توانائی مراکز بندر ماہشہر اور بندر امام خمینی میں بھی دھماکے ہوئے۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے مطابق ایران کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے جنوبی علاقے میں ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...