فرانس کے جنگلات میں آتشزدگی، ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور

پیرس: (ویب ڈیسک) ہیٹ ویو کے دوران فرانس کے جنوب مغربی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، جبکہ سپین میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکام نے شہریوں اور غیر ملکی افراد کو سیاحت کیلئے مشہور کیپ فیرے سے مکمل انخلا کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ فرانس کے صدر میکرون نے فوج کو آگ بجھانے میں مدد کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب میڈرڈ کے نواح میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے سپین میں اپنی نوعیت کی پہلی بار قومی ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، سپین میں 19 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ 2 ہزار اہلکار اور 10 طیارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...