سینٹ کام کا بحری ناکہ بندی کے دوران مزید 55 تجارتی جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے دوران اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ یہ تعداد گزشتہ روز بتائے گئے 53 بحری جہازوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

بیان کے مطابق اس وقت 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں، جو مختلف فوجی مشنز میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر سختی سے عملدرآمد بھی شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...