ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر جا رہی ہے، اور امریکی فوجی دستوں کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔

جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز پر کسی اور کا نہیں بلکہ صرف ہمارا کنٹرول ہے، ہماری بحریہ شاندار ہے اور ہمارے ملک کیلئے حالات بہترین جا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں ایران پر اعتماد کرنے والا آخری شخص ہوں، انہوں نے مسلسل مجھ سے جھوٹ بولا ہے، اس وقت آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...