آبنائے ہرمز کو کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہوگا: ایرانی نائب وزیرخارجہ
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہوگا، ایران امریکا کی دھمکیوں یا طاقت کے مظاہرے سے خوفزدہ نہیں۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی، آبنائے ہرمز کو نہ ٹوئٹ، نہ طیارہ بردار بحری جہاز اور نہ ہی کسی حکم کے ذریعے قبضے میں لیا جاسکتا ہے۔
ایرانی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ جب تک امریکا شکست تسلیم کرکے خوش فہمیوں سے باز نہیں آتا، اس وقت تک ایران ناکا بندی جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments