اسرائیلی فوج کی لبنان میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کی تیاری
مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج لبنان میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جنوبی لبنان میں مزید حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل تباہ کرنا چاہتا ہے، جنوبی لبنان کے علاقے جبل علی الطاہر میں حزب اللہ کے درجنوں ارکان زیر زمین پھنسے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔
لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اب تک 4 ہزار 300 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، اسرائیلی کارروائیوں میں 12 ہزار سے زائد افراد زخمی، 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments