روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی

کیف: (دنیا نیوز) روسی میزائل حملے میں یوکرین کے شمال مشرقی علاقے خار کیف میں 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

روسی حملے میں دس گھر، ایک کیفے، پوسٹ آفس، پانچ دکانیں اور 15 گاڑیاں تباہ ہوگئیں، حملے کے مقام پر کئی ڈھکی ہوئی لاشیں، جلی ہوئی گاڑیاں اور تباہ شدہ عمارتیں دکھائی دیں۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے مصروف چوراہے کو نشانہ بنایا، جہاں پوسٹ آفس، دکانیں اور ایک کیفے موجود تھے اور اردگرد رہائشی عمارتیں تھیں، ہم روس کے اس حملے کا ضرور جواب دیں گے۔

حکام کے مطابق روس نے حملے میں دو بینڈ رول کروز میزائل استعمال کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...