ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کی بحری ناکہ بندی سے متعلق مختلف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

سینٹ کام کے مطابق 6 ستمبر تک امریکی فوج نے 92 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا، جبکہ ناکہ بندی کے دوران 3 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فورسز نے ناکہ بندی کے دوران 2 تجارتی بحری جہازوں پر سوار ہوکر تلاشی بھی لی۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا مقصد ایران کی جانب سے عائد بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد یقینی بنانا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...