ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے برکس ممالک سے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، حملوں میں ہسپتالوں، تعلیمی و ثقافتی مراکز اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں شہری جاں بحق ہوئے، آج ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کل برکس رکن ملک نشانہ بن سکتا ہے۔

غلام حسین محسنی نے جنگی جرائم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک عالمی دائرہ اختیار کے اصول کے تحت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...