ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے پر امریکی حکام نے تحقیقات مکمل کر لیں تاہم ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی۔

خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کے جوائنٹ سٹاف سے وابستہ 50 امریکی فوجی افسران کے پولی گرافک ٹیسٹ کیے گئے، اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹ اگست میں کیے گئے، امریکی محکمہ جنگ نے تفصیلات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ایران جنگ کے دوران امریکی فوج کے اسلحہ ذخائر سے متعلق حساس معلومات لیک ہوئی تھیں، امریکی صدر نے معلومات لیک ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...