ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے ملک کی خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل بردار جہازوں پر امریکی حملے جارحیت کا تسلسل ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی حملوں کو جنگی جرم قرار دیا اور کہا کہ امریکی کارروائیوں سے عالمی امن اور تجارتی جہاز رانی کو خطرہ لاحق ہے، امریکی بحری ناکہ بندی اور تجارتی جہازوں کو ہراساں کرنے کا مقابلہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...