امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں: چینی صدر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔

امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران جامع معاہدے تک پہنچیں گے جس میں ایٹمی معاملہ اور دیگر معاملات کا تصفیہ بھی شامل ہوگا۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کے تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کی جانب واپس آئیں۔

شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ چین نے ہمیشہ یہ مؤقف اپنایا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے، چین متعلقہ فریقوں کو پُرامن حل کیلئے اپنے عزم پر قائم رہنے کی ترغیب دیتا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...