ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران کی بحری ناکہ بندی سختی سے برقرار رکھی جا رہی ہے جبکہ آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کیلئے کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔
امریکی سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کے مرکزی بحری راستے بارودی سرنگوں سے پاک ہیں، امریکی افواج دن رات تجارتی جہاز رانی کی بحالی اور بحری راستوں کی نگرانی کیلئے سرگرم ہیں۔
سینٹ کام نے کہا کہ ایران کو زمینی اور بحری راستوں کے ذریعے جدید ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
امریکی حکام اور متعلقہ ادارے مل کر ایرانی پاسداران انقلاب کو زمینی راستوں اور بحیرہ کیسپین
— U.S. Central Command (@CENTCOM) November 11, 2026
کے ذریعے جدید ہتھیاروں، دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجی، پابندیوں کے تحت آنے والے مواد اور غیر قانونی مالی وسائل کی منتقلی سے روکنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments