بیجنگ کا جوابی وار، امریکی درآمدات پر 34فیصد ٹیرف ،چین تجارتی جنگ سے گھبرا گیا:ٹرمپ
بیجنگ (اے ایف پی)چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکی درآمدات پر 34 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ عالمی تجارتی اصولوں کے خلاف ہے ۔ ٹرمپ نے جوابی ٹیرف کے اقدام پر کہا کہ چین نے غلط قدم اٹھایا۔ وہ تجارتی جنگ سے گھبرا گیا ہے ۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میری پالیسیاں کبھی نہیں بدلیں گی کیونکہ عالمی مارکیٹس ڈوب رہی ہیں۔ انہوں نے کہا بہت سے سرمایہ کار امریکا آ رہے ، یہ امیر بننے کا بہترین وقت ہے ، پہلے سے زیادہ امیر۔ادھر چینی وزارت کامرس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے امریکی ٹیرف کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں مقدمہ دائر کیا ہے ۔