عامر خان کی سابقہ بیویوں کے ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل
ممبئی (شوبزڈیسک )فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر اداکار عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں۔
کرن راؤ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عامر کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ،پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ، کرن نے کیپشن میں لکھا ‘امی کے ہاں عید! جو سب سے بہترین اور سب سے خوبصورت میزبان ہیں- خاندان، دوستوں اور ہمیشہ بہترین دعوت کے ساتھ جشن ہے ۔