موسیقی کے فروغ کیلئے ہدایت کار بلال لاشاری کی کاوشیں، شاندار تقریب

لاہور(شوبزڈیسک)موسیقی کے فروغ کیلئے ہدایت کار بلال لاشاری کی کاوش کے باعث شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
میوزک شو کے حوالے سے تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم، سپر سٹار فواد خان سمیت شئے گل، انورل خالد، فارس شفیع، زین زوہیب، میشا شفیع، ینگ سٹنر، اداکارہ عفت عمر فیشن ڈیزائنر محسن رانجھا، رانا منان، وقار بٹ ولید اور چئیرمین والڈ سٹی کامران لاشاری اور دیگر نے شرکت کی۔