پردے:گھروں کی سجاوٹ کا اہم جزو

تحریر : سارہ خان


جس طرح مکان یا گھر بنانے کیلئے دیگر سازوسامان میں جہاں فرنیچر، قالین، ٹیبل، پینٹ وغیرہ اہم کردار ادا کرتے ہیں، وہیں پردے اس کی زینت و آرائش کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ کمروں کے دروازوں، کھڑکیوں، دلان، لائبریری، صحن کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے والے خوش نما پردے ماحول کو خوب سے خوب تر بنا دیتے ہیں۔

پردے گھر کی سجاوٹ میں اضافے کے علاوہ روشنی اور موسمی شدت کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں دھوپ کی تپش اور سردیوں کے موسم میں سردی کی شدت میں کمی لانے میں پردوں کا استعمال خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ پردے گھر کی رازداری کو برقرار رکھنے کیلئے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پردوں کا انتخاب گھر کے اندرونی ہر حصے کی مناسبت سے کیا جاتا ہے جبکہ ان پردوں کے رنگوں کا انتخاب بھی اندرونی منظر نامہ کو سامنے رکھ کر ہی کیا جاتا ہے۔ یوں کہہ لیجئے کہ گھروں کی اندرونی دلکشی یقینی بنانے کیلئے پردوں کا استعمال آپ کی ضرورت پر منحصر ہے۔ جیسا کہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کمروں میں موجود کھڑکیوں کیلئے کس قسم کے پردوں اور کون سے رنگوں کا انتخاب کرنا چاہئے۔

گھر کی خوبصورتی کے علاوہ پردوں کے استعمال کے اور بھی فائدے ہیں جیسا کہ پردے گھر کے اندر موجود فرنیچر، قالین اور تزئین و آرائش کی اشیاء کو دھول مٹی سے خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں، دوسری جانب یہ پردے تازہ ہوا اور دھوپ کی مناسب مقدار کو کمرے میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے کمروں کو جراثیم سے محفوظ رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

گھر کے کمروں کی حفاظت اور سجاوٹ کو پورا کرنے کیلئے پردوں کو کھڑکیوں کے مطابق ہونا بہت ضروری ہے۔ پردوں کیلئے کھڑکیوں کے ڈیزائن کو ذہن میں رکھنا لازم و ملزوم ہے۔

کھڑکیوں کے باہر دیواروں پر لٹکانے کیلئے موزوں رنگوں کے متناسب پردے گھر کے کمروں میں فرش سے چھت تک کھڑکیوں کے لیے بڑے اور متناسب پردوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈرائنگ روم یا بڑے دیوان خانے پردوں کی سجاوٹ کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں۔ بلاشبہ پردے آپ کے گھر کے اندرونی حصے کا ایک دلفریب منظر پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

سفید، باریک، نفیس اور شفاف کپڑے سے بنائے گئے پردے عموماً ایسے کمروں میں لگائے جاتے ہیں جن کی کھڑکیاں باغیچوں یا خوبصورت اورفطری مناظرکی طرف کُھلتی ہوں۔ شفاف پردے روشنی کے گزرنے سے بھی گھر کے اندر کا خوبصرت منظر پیش کر رہے ہوتے ہیں۔

پردوں کا فرنیچر اور کمرے کے رنگ کے ساتھ امتزاج سلیقہ مندی کا بنیادی اصول ہے۔ اگر آپ کسی کمرے کے لیے دبیز اور پٹی دار پردوں کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو کمرے کے فرنیچر اور دیواروں کے پینٹ کیلئے بھی ایسی ہی کلر اسکیم کا انتخاب کرنا چاہیے جو مجموعی طور پر ایک خوبصورت امتزاج کا نظارہ پیش کرتے ہیں۔

سارہ خان اسلام آباد میںمقیم ایک فیشن ایکسپرٹ ہیں ، خواتین کے مسائل ، اصلاحی اور سماجی موضوعات پر ان کے مضامین ملک کے مؤقر جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سید ضمیر جعفری اُردوادب کا چھتناور درخت

آ ج27ویں برسی:اُنہوں نے مزاح سے زیادہ سنجیدہ ادب لکھا مگر شہرت مزاحیہ کلام کی وجہ سے حاصل ہوئی :یہ کہا جا سکتا ہے کہ ضمیر جعفری نے اپنی آخری سانس تک قوم کو ہنسایا بھی ، گرمایا بھی اور اسے سنجیدگی سے سوچنے پر بھی آمادہ کیا، وہ ادب میں ہمیشہ نیا پن لے کر آتے رہے‘ پرانے پنجابی پوٹھوہاری الفاظ کو موتیوں کی طرح جڑتے تھے اور لفظ کو معنی کو وقت کی قید سے آزاد کر دیتے تھے

پاکستانی ادب کا اختصاص

اردو ادب میں پاکستانیت کے اظہار کی بات کی جائے تو نظم میں ان اثرات کا ذکر ضروری ہو جاتا ہے۔

معرکہ حق: تاریخی فتح کا ایک سال مکمل

پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا:مئی 2025 کا وہ تاریخی معرکہ جس میں پاک فضائیہ نے دشمن کے نام نہاد ناقابل تسخیر طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنا کر فضائی برتری کا لوہا منوایا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت نے پوری قوم کو’’ایک پیج‘‘پر لا کر دفاعِ وطن کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان خطے میں صرف ایک عسکری قوت ہی نہیں بلکہ امن و ثالثی کا وہ محور بن چکا ہے جس کی مرضی کے بغیر جنوبی ایشیا کا کوئی فیصلہ ممکن نہیں۔

وطن کی عزت ہمارے ہاتھ!

ہم پاکستانی ہر معاملہ میں اپنا ثانی آپ ہیں، ہونا بھی چاہئے کیونکہ دل ہے پاکستانی۔ ہمارے تمام تر معاملات عجیب بھی ہوتے ہیں اور بھرپور بھی۔ ہر معاملے میں ہمارا رویہ منفرد بھی ہوتا ہے اور نرالا بھی۔

پرندوں کا دوست ببلو

ایک سرسبز جنگل کے پاس گاؤں میں بَبلو نام کا ایک خوش مزاج اور ذہین بچہ رہتا تھا۔

انمول باتیں

بچے معاشرے کا قیمتی سرمایہ