آج کا پکوان:چکن کلب سینڈوچ

تحریر : انعم شیخ(شیف)


اجزا: چکن:400 گرام، کٹی کالی مرچ:ایک ٹی سپون، لہسن ،ادرک :1 ٹی سپون، نمک:1 ٹی سپون، سرخ مرچ :1 ٹی سپون، دہی:2 ٹی سپون، لیمن جوس:1 ٹی سپون، آئل:4 ٹیبل سپون،سینڈوچ کیلئے بریڈ 1پیکٹ، میئونیز:1 کپ، گارلک ساس:1 کپ، کھیرے2 ،ٹماٹر2 ،سلاد کے پتے8، انڈے4، مکھن: آدھا کپ، چیز سلائس:1 پیکٹ۔

 

ترکیب: چکن میں ادرک لہسن، نمک، کالی مرچ، لال مرچ، دہی اور لیموں جوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اسے 15 منٹ کے لیے رکھ دیں۔پین میں 4 ٹیبل سپون آئل گرم کریں اور چکن ڈال کر بھونیں۔5 ٹیبل سپون پانی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر 10 منٹ پکائیں۔جب چکن گل جائے تو اسے ٹھنڈا کریں اور شریڈ کر لیں۔اس میں 4 ٹیبل سپون میئونیز مکس کریں۔بریڈ کے کنارے کاٹ دیں۔ہلکا سا مکھن لگا کر پین یا گرل پر سینک لیں۔کھیرے اور ٹماٹر باریک سلائس کریں۔ سلاد کے پتے دھو کر خشک کریں۔انڈے ابال کر سلائس کر لیں۔چیز سلائس تیار رکھیں۔بریڈ پر تہیں اس ترتیب سے لگائیں: بریڈ، چکن میئونیز فلنگ، چیز سلائس، انڈہ، کھیرے اور ٹماٹر، سلاد پتے، گارلک ساس یا میئونیز، دوسری بریڈ۔سینڈوچ کو ہلکا سا پریس کریں اور گرل پین میں دونوں طرف سے ہلکا سا سینک لیں پھر سرو کریں۔

کدو کا حلوہ

اجزا: کدو : آدھاکلو، دودھ : ایک کپ،گھی: چوتھائی کپ،چینی ـ: ایک کپ یا حسب ذائقہ، الائچی پاؤڈر :چوتھائی چائے کا چمچ،کھویا : ایک کپ، کاجو : 8 ، 10 عدد، پستہ : 8 ، 10عدد، بادام: 8 ، 10 عدد،کشمش : 8 ، 10 عدد۔

ترکیب:چھوٹے فرائی پین میں گھی، بادام، کاجو، پستہ اور کشمش ڈال کر مکس کریں اورہلکی سنہری ہونے تک فرائی کرلیں ۔کدو کو دھو کر چھیل لیں اور بیچ میں سے کاٹ ک بیج نکال لیں پھر گرائنڈر سے پیس لیں۔ کڑاہی میں کدو ڈال کر دو منٹ کے لیے پکا ئیں۔ پھر اس میں دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کر 6 سے 8 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں . پھر تیز آنچ پر دودھ سوکھ جانے تک پکائیں اور اس دوران چمچ مسلسل چلاتے رہیں۔ اس کے بعد گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔چینی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے ہلکی درمیانی آنچ پر دوسے تین منٹ کے لیے پکا ئیں اور اس دوران چمچ چلاتے رہیں۔ فرائی ہوئے میوہ جات ڈال کر مکس کریں اور گھی الگ ہونے تک پکالیں ۔گھی الگ ہو جانے پر کھویا اور لائچی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

لالچ کا انجام

نعیم نہایت محنتی، دیانت دار اور غریب کسان تھا۔ اس کا کل اثاثہ اس کی نیک سیرت بیوی رابعہ اور فرمانبردار بیٹا شاداب تھا۔ نعیم کی آمدنی اتنی قلیل تھی کہ اکثر گھر میں فاقوں کی نوبت آ جاتی۔ نعیم مزدوری کی تلاش میں شہر گیا ہوا تھا، گھر میں آٹے کا ایک ذرہ تک نہ تھا۔ رابعہ نے چولہے پر خالی ہانڈی میں پانی چڑھا دیا تاکہ بھوکا شاداب یہ سمجھے کہ کھانا پک رہا ہے۔

نفرت

اللہ تبارک و تعالیٰ نے دنیا میں ہر چیز کا جوڑا پیدا کیا ہے۔ انسان کی طرح حیوانات کے بھی جوڑے پیدا کئے۔زندگی کے ساتھ موت، زمین کے ساتھ آسمان، محبت کے ساتھ نفرت کے جذبات بھی انسان میں رکھے۔

خاندانِ مغلیہ کا حقیقی بانی جلال الدین محمد اکبر

شہنشاہ بابر نے ہندوستان کو بزور شمشیر فتح کر کے سلطنت مغلیہ کی بنیاد ڈالی۔ لیکن حقیقی معنوں میں خاندان مغلیہ کی بنیادیں شہنشاہِ اکبر نے استوار کیں۔ اکبر کے والد ہمایوں جب افغانوں کی یورش سے گھبرا کر ایران جا رہے تھے تو 1542ء میں سندھ کے ایک مقام عمر کوٹ میں اکبر پیدا ہوئے۔ پندرہ سال کی جلا وطنی کے بعد ہمایوں دوبارہ تخت دہلی پر قابض ہوئے مگر زندگی نے وفا نہ کی اور جلد ہی سیڑھیوں سے گر کر فوت ہو گئے۔

ذرا مسکرائیے

باپ (بیٹے سے): بتاؤ کن کن ملکوں میں زیادہ سونا پایا جاتا ہے؟ بیٹے نے کہا: جن ملکوں میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے ہوتے ہیں۔ ٭٭٭

پہیلیاں

بیٹی جا پہنچے بازار بابا گھر کا چوکیدر (چابی اورتالا)

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

کچھ لوگ گھر میں داخل ہوتے ہوئے جوتے کیوں اتار دیتے ہیں؟ بہت سے بچے یہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے ممالک میں رہنے والے بچوں کی عادتیں بھی ان جیسی ہوتی ہیں۔لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے دوسرے ممالک کی تہذیب اور معاشرتی اقدار مختلف ہو سکتی ہیں۔ مثلاً جاپان اور کوریا میں لوگ گھر میں داخل ہونے سے پہلے جوتے اتار دیتے ہیں۔اس طرح گھر کا فرش یا قالین گندے ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔اس کے برعکس یورپ اور دوسرے بہت سے ممالک میں لوگ گھر کے اندر بھی جوتے پہنتے ہیں۔