ذرا مسکرائیے
باپ (بیٹے سے): بتاؤ کن کن ملکوں میں زیادہ سونا پایا جاتا ہے؟ بیٹے نے کہا: جن ملکوں میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے ہوتے ہیں۔ ٭٭٭
بیٹا (ماں سے) :امی جان! اس شیشی میں کونسا تیل ہے۔
ماں نے جواب دیا:اس میں تو گوند ہے۔
بیٹا:میں بھی کہوں کہ میری ٹوپی سر سے کیوں نہیں اتر رہی۔
٭٭٭
استاد نے شاگردوں سے کہا: یاد رکھو بیٹا! محنت کامیابی کی کنجی ہوتی ہے۔
ایک شاگرد:سر اس کا تالا کہاں لگا ہوتا ہے؟۔
٭٭٭
تین دوست گپیں لگا رہے تھے پہلا دوست بولا:کل میں جنگل میں گیا میں نے تین شیر دیکھے میں نے ان کو ایک لائن میں کھڑا کیا اور گولی مار دی وہ تینوں مر گئے۔
دوسرا دوست: کل میں جنگل میں گیا تو میں نے دو شیر کھڑے دیکھے میں نے ان کو بندوق دکھائی وہ وہیں مر گئے۔
تیسرا دوست:کل میں نے جنگل میں صرف ایک شیر کھڑا دیکھا میں نے اس سے کہا تم جنگل کے بادشاہ ہونے کے باوجود ننگے پاؤں پھر رہے ہوتو وہ شرم کے مارے وہیں مر گیا۔
٭٭٭
باپ (بیٹے سے): امجد! دیکھو میں تمھیں شریر لڑکوں کی صحبت سے دوررکھنا چاہتا ہوں۔
امجد: ابا جان! اسی لیے تو میں اسکول نہیں جاتا۔
٭٭٭